کراچی(Karachi) کے علاقے بلوچ کالونی میں کثیر المنزلہ عمارت گر گئی جس کے ملبے کے نیچے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ریسکیوحکام نے کہا کہ بلوچ کالونی،شاہراہِ فیصل کے قریب عمارت گرنے کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ ، ریسکیو 1122 اور فلاحی تنظیموں کے نمائندے موقع پر روانہ ہو گئے، ہیوی مشینری بھی جائے حادثہ پر طلب کرلی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظامِ صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے کئی گاڑیاں بھی دبی ہوئی ہیں جب کہ اب تک 2 افراد کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔








