بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف آئی اے کی کارروائی؛ سابق جوائنٹ ڈائریکٹر پمز سمیت 11 افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر پمز(PIMS) سمیت 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
مقدمے کے مطابق ملزمان استعمال شدہ میڈیکل سامان جلانے کے بجائے فروخت کرتے تھے۔ پلاسٹک والے مواد میں سرنجیں، ماسک اور نلکیاں شامل تھیں، جنہیں ری سائیکل کرکے کراکری اور پانی کی بوتلوں کی تیاری کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

مزیدپڑھیں:لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق35افراد میں وزیراعظم کے مشیر ایم این اے مبارک زیب کے چچازاد بھائی بھی شامل

مقدمے میں استعمال شدہ طبی سامان کی ری سائیکلنگ کو ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی کے کیسز میں اضافے کی ایک بڑی وجہ بھی قرار دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور سے 5 ہزار کلو گرام مواد برآمد کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مواد جلانے کا کنٹریکٹ بھی جعلی طریقے سے نور اینڈ زمان کمپنی کو دیا گیا تھا۔