بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران جنگ جنوری کے آخر تک جاری رکھنے کے لیے فنڈز موجود ہیں، ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Trump) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے امریکا کے پاس جنوری کے آخر تک فنڈز موجود ہیں۔

انہوں نے کانگریس میں ڈیموکریٹس کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے جنگ روکنے کی کوشش کی تو امریکا کی مبینہ فوجی کامیابی شکست میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

ٹرمپ نے امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ جنوری میں ڈیموکریٹس کے کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے حوالے سے ان کے اختیارات محدود ہوسکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ حزب اختلاف کی جماعت جنگ کو قبل از وقت ختم کرنے پر مجبور نہیں کرے گی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام تباہ ہوچکے ہیں جبکہ اس کی قیادت بھی ختم ہوچکی ہے۔ ان کے بقول امریکا جب چاہے جنگ ختم کرسکتا ہے، تاہم ڈیموکریٹس نے اسے روکنے کی کوشش کی تو وہ ایک کامیابی کو نقصان میں بدل دیں گے۔

مزیدپڑھیں:ریاض حملے میں دو بھارتی شہری زخمی، نئی دہلی نے واقعے کی شدید مذمت کردی

امریکی صدر سے جب پوچھا گیا کہ کیا انہیں ایران پر حملے جاری رکھنے کے لیے وقت کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے تو انہوں نے کہا کہ جنوری کے آخر تک ان کے پاس جنگ کے لیے فنڈز موجود ہیں۔

ٹرمپ نے ایران میں اسلامی جمہوری نظام کے خاتمے سے متعلق اسرائیل کے ہدف پر بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مقصد شاید حاصل کیا جاسکتا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کبھی ان کا بنیادی مقصد نہیں رہی۔

ٹرمپ کے مطابق ان کی اصل ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے اور وہ ابتدا ہی سے اسی مقصد پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔