بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارسلیم شیخ کی بیٹی سلینا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

معروف اداکار جاوید شیخ کے بھائی اداکار سلیم شیخ کی بیٹی سلیناسلیم(Saleena Saleem) شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
معروف اداکارسلیم شیخ کی صاحبزادی سلیناسلیم ماڈل اور ڈیجیٹل کری ایٹر ہیں، وہ اپنے منگیتر ابراہیم شیخ کے ساتھ ایک پروقار اور مختصر تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔
نکاح کی تقریب بہروز سبزواری، جاوید شیخ، مومل شیخ، صدف کنول اور شہروز سبزواری کے علاوہ جوڑے کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
سلینا سلیم ماڈل اور ڈیجیٹل کری ایٹر ہیں جو خاص طور پر معروف ملبوسات کے برینڈز کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، ان کے والد سلیم شیخ تقریباً تین دہائیوں سے ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں اور یہاں کےمعروف اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:تین ملک، ایک میز، مشترکہ دفاعی حکمت عملی،مکہ دفاعی معاہدے کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

نکاح کی تقریب کے لیے سلینا نے روایتی سفید رنگ کا آرگنزا شرارہ منتخب کیا جس پر چاندی کے ستاروں کا ہلکا کام کیا گیا تھا جبکہ اس کے ساتھ سنہری گوٹے اور کرن لیس والا دوپٹہ اوڑھا جبکہ ان کے شوہر ابراہیم شیخ نے سادہ سفید کُرتا پاجاما اور واسکٹ پہن رکھی تھی ۔

سلیم شیخ تین بیٹیوں کے والد ہیں اس سے قبل وہ اپنی بیٹی نشمیہ کی شادی کر چکے ہیں اور اب انہوں نے سلینا کا نکاح کر دیا ہے۔