اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں ہم اپنا فیصلہ کرچکے ہیں،ساتھیوں سے حتمی مشاورت ہورہی ہے،اپوزیشن اتحادمیں گئے تووزارتوں سے استعفیٰ دیں گے۔میڈیاسے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہاکہ مسلم لیگ ق ،ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی مل کر چل رہی ہیں،ہم اپنا فیصلہ کرچکے ہیں تاہم ساتھیوں سے حتمی مشاورت کررہے ہیں،اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفیٰ دے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ اتفاق ہوگیاہے کہ موجوہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی،وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ آئین و قانون واضح ہے اور سپیکرقومی اسمبلی کو اس پر عمل کرناچاہیے۔پرویزالٰہی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے کسی بھی وقت ملاقات متوقع ہے،آج ترین گروپ کے عون چودھری ملاقات کے لئے آئے تھے جس میں سیاسی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال ہوااگلے دو دن میں وہ اپنی حمایت کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ادھر ذرائع کے متوقع کل شام کو ترین گروپ کے تمام ارکان کی چودھری برادران سے ملاقات متوقع ہے۔
فیصلہ کرلیا ،ساتھیوں سے حتمی مشاورت ہورہی ہے،پرویزالٰہی
