بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کرنے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپیہ کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 312 مقرر کر دی گئی ۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کو 346 روپے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

حکومت نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق 28 نومبر کیلئے ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ۔