پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین ڈرامے ’ہم سفر‘ (Hamsafar)میں چائلڈ اسٹار کے طور پر حریم کا کردار نبھانے والی سارہ کاشف راجپوت کی نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
2011 میں نشر ہونے والا ڈرامہ ’ہم سفر‘ بے پناہ مقبول ہوا تھا۔ فرحت اشتیاق کے تحریر کردہ، سرمد کھوسٹ کی ہدایت کاری اور مومنہ درید کی پیشکش میں بننے والے اس ڈرامے میں فواد خان اور ماہرہ خان نے اشعر اور خرد کے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
ڈرامے میں ان کی بیٹی حریم کا کردار سارہ کاشف راجپوت نے نبھایا تھا۔ اپنی معصوم شکل اور دلکش اداکاری کے باعث انہوں نے کم عمری ہی میں ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔ اس وقت کئی لوگوں کا کہنا تھا کہ سارہ، فواد خان اور ماہرہ خان کی حقیقی زندگی کی بیٹی جیسی دکھائی دیتی ہیں۔
آج سارہ کاشف راجپوت ایک مقبول ڈیجیٹل انفلوئنسر ہیں جو باقاعدگی سے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے لمحات شیئر کرتی ہیں، اور ان کی ویڈیوز اور تصاویر کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

اس حالیہ فوٹو شوٹ کے لیے سارہ نے گہرے سرخ رنگ کا روایتی لہنگا زیب تن کیا جس پر سنہری اور چاندی کی بھاری کڑھائی اور دبکے کا نفیس کام کیا گیا تھا۔

انہوں نے اس لباس کے ساتھ روایتی زیورات پہنے جن میں ہار، چوکر، جھمکے، ٹیکہ اور نتھ شامل تھے۔ ان کے بالوں کو سادہ جوڑے کے انداز میں باندھا گیا تھا جبکہ میک اپ کو ہلکے اور نرم رنگوں کے ساتھ سادہ رکھا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
View this post on Instagram
سابقہ چائلڈ اسٹار کے اس نئے روپ پر مداحوں نے تبصروں میں تعریفوں کے انبار لگا دیے ہیں اور ان کے پرکشش اور باوقار عروسی انداز کو خوب سراہا جا رہا ہے۔










