بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ننھے مداح کی محبت پر سلمان خان کا پیار بھرا جواب، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان(Salman Khan) کی ایک ننھے مداح سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں بچے کی محبت کے جواب میں اداکار کا پیار بھرا انداز لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ماترو بھومی‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

اسی دوران ایک تقریب میں ان کی ایک ننھے مداح سے ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اپنے محافظوں کے حصار میں موجود ہیں کہ اسی دوران ان کی نظر ایک بچے پر پڑتی ہے۔ اداکار محافظوں کو اشارہ کرتے ہیں کہ بچے کو ان کے قریب آنے دیا جائے۔

مزیدپڑھیں:بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

سلمان خان بچے کے گال تھپتھپاتے ہیں اور اس کی بات سننے کے لیے جھکتے ہیں۔ اس دوران وہ بچے کے سر پر بوسہ دیتے ہیں، جس پر بچہ بھی پنجوں کے بل کھڑا ہوکر اداکار کو بوسہ دے دیتا ہے۔

ننھے مداح کی اس محبت پر سلمان خان کا پیار بھرا جواب سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا اور ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔