بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک سے بھاگ کر لندن نہیں آیا، دورہ نجی ہے، حمزہ شہباز

لندن(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے دورہ لندن پر تنقید کرنے والے کو جواب دیا ہے۔
لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی ملاقات ختم ہوگئی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ میں بھاگ کر لندن نہیں آیا بلکہ دورہ نجی نوعیت کا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا: ’عمران خان کو قانون نااہل کرے گا، نواز شریف کو کن وجوہات کی بنا پر نا اہل کیا گیا، آج نواز شریف سے سیاست پر بھی بات ہوئی‘۔