بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس سنی۔اداروں کے اپنے معاملات ہیں

،ان کو کام کرنے دیں۔ہم سیاسی انداز میں عدم اعتماد کی تحریک سے نمٹ لیں گے۔آئین سب کے لیے مقدس ہے اور ہم سب اس کے پابند ہیں۔بلاول سے سوا ل ہے پیسوں کی تھیلیاں لیکر لوگوں کو خریدنا آئینی کام ہے؟

بلاول سے کہتاہوں آئین کی خلاف ورزی آپ اور آصف زرداری کررہے ہیں۔آصف زرداری اور بلاول لوگوں کو خریدنے کے لیے رابطے کررہےہیں۔آصف زرداری ہمارے جن ایم این ایز کو پیش کش کرچکے

انہوں نے بتادیا۔آصف زرداری اور بلاول لوگوں کوخریدنے سے باز رہیں گے تو بہترہوگا۔عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو مایوسی ہوگی.بلاول نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے عدم اعتماد میں کردار کا مطالبہ کیا