بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لاہور(نیوز ڈیسک )عدالت نے اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔تھانہ جوہر ٹاؤن کی حدود میں اقدام قتل کے مقدمے میں گرفتار لیگی رہنما نذیر چوہان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔رکن پنجاب اسمبلی شبیر احمد گجر نے کہا کہ انہیں نذیر چوہان کی رہائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے جس پر عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔دوسری جانب پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی پی 167 لاہور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے رکن اسمبلی شبیر احمد گجر اور نذیر چوہان نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایک دوسرےکو گلے بھی لگایا۔ایم پی اے شبیر احمد گجر کا کہنا تھا لڑائی جھگڑے اور دشمنی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہمیں عوام کی بھلائی کی سیاست کرنی چاہیے، اللہ کی رضا کے لیے نذیر چوہان کو معاف کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبیر احمد گجر نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان کو شکست دی تھی۔ شبیر گجر نے 40 ہزار 206 ووٹ لیے تھے جبکہ نذیر چوہان کو 26 ہزار 535 ووٹ ملے تھے۔