بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

13 اگست کو لال حویلی کے باہر جشن آزادی جلسہ ،عمران خان کی تقریرسکرین پر دکھائی جائیگی،شیخ رشید

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی پاکستان عوامی پارٹی کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ 13 اگست کی رات کو جشن آزادی کا روایتی جلسہ لال حویلی راولپنڈی کے باہر منعقد ہو گا۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ 12 بجکر 1 منٹ پر آتش بازی کا حسب معمول مظاہرہ ہوگا اور عمران خان کی تقریر بھی سکرین پر دکھائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ12 تاریخ بروز جمعہ 3 بجے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا۔