بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل بلامعاوضہ حل کر رہےہیں ،وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی

دبئی (طاہر منیر طاہر) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے کہاہے کہ بیرون ملک پا کستا نیوں کے لئے سہو لیا تی کمشنر کے تو سط سے سال2021 ء کے دوران 54ہزار 352 سے زائد شکا یات کا ازالہ ہوا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کسی معاوضے کے بغیر حل کر رہےہیں ۔ وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی سے پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کے صدر اشفاق احمد، سہیل خاور اور ڈاکٹر انعام الحق جاوید کمشنر اوورسیز پاکستانیز کے ہمراہ اسلام آباد میں ان سے تفصیلی ملاقات کی ،اوورسیز پاکستانیز کو پاکستان میں درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا ۔
اس موقع پر وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے بتایاکہ 24جنوری 2022ء کو وفا قی محتسب سیکرٹریٹ کو قا ئم ہو ئے پو رے39 سال ہو چکے ہیں، ان 39 بر سوں میں عوامی خد مات کے سلسلے میں اس ادارے کی کا ر گزا ری اور ارتقا ء کا جا ئزہ لیا جا ئے تو یہ نہا یت خو ش آئند دکھا ئی دیتی ہے کہ سا ل بہ سال اس ادارے پر لوگوں کا اعتماد بڑ ھتا چلا جا رہا ہے۔ 1983 ء میں اپنے قیا م کے وقت کل 7812 شکا یات کا اندراج ہوا تھا جبکہ سال 2021 ء میں ایک لا کھ دس ہزار سے زائد شکا یات نمٹا ئی گئیں جن میں سے تقر یباً 42 ہزار شکا یات آن لا ئن مو صول ہو ئیں جس سے بخو بی اندازہ کیا جا سکتا ہے اور رفتار کا ر میں خا طر خواہ اضا فہ کے لئے جد ید ٹیکنا لو جی کے استعمال کو بھی برو ئے کار لا یا جا رہا ہے۔اگر گز شتہ چار بر سوں کا جا ئزہ لیا جا ئے تو یہ بات بھی با عث اطمینان ہے کہ اس دوران ساڑ ھے تین لا کھ سے زائد شکا یت کنند گان کو اس ادارے سے ریلیف مہیا کیا گیا جو پچھلے بر سوں کے مقا بلے میں کئی گنا زیا دہ ہے۔
وفاقی محتسب نے عوام الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے او سی آر کے نام سے ایک پائلٹ پراجیکٹ بھی شروع کر رکھا ہے جس کے تحت وفاقی محتسب کے افسران تحصیل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں جا کر عام شہریوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کر تے ہیں۔ ایسی شکایات کا فیصلہ45 دن میں کیا جاتا ہے۔یہ ایک ایسا انقلابی قدم ہے جسے پوری دنیا میں سراہا گیا۔2021 ء میں اس پرا جیکٹ کے تحت 8161 شکا یات کا ازالہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی محتسب نے شکایات کے فوری ازالہ کیلئے تمام وفاقی اداروں کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ ادارہ جاتی سطح پر شکایات کو حل کرنے کا نظام و ضع کریں چنانچہ بیشتروفاقی اداروں نے اپنے ہاں شکایات سیل قائم کر رکھے ہیں جہاں کو ئی بھی شخص شکا یت کر سکتا ہے۔ اگر ادارہ کی سطح پر شکایات 30دن میں حل نہ ہوں تو وہ ایک خود کار نظام کے تحت وفاقی محتسب کے کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کیا گیا ہے۔وفا قی محتسب نے اپنے آپ کو صرف شکایات کے فیصلوں تک محدود نہیں رکھا بلکہ مختلف اداروں کے نظام کی اصلاح کیلئے متعلقہ شعبوں کی نامور شخصیات کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں‘جن کی سفارشات کو سپریم کورٹ تک نے نہ صرف سراہا بلکہ سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب سے کہا کہ وہ پاکستان میں تھانوں اور جیلوں کی اصلا ح کے با رے میں صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد تجاویز دیں۔ اب تک وفاقی محتسب جیلوں میں اصلا ح کے حوالے سے دس سہ ما ہی رپو رٹیں سپر یم کورٹ میں جمع کرا چکے ہیں، جن کے مطا بق مخیر حضرات کے ساتھ مل کر قیدیوں کیلئے جیلوں کے اندر سہولیات فراہم کرنے کا بندوبست کیا گیا۔تقریباً اڑھائی تین سوکے لگ بھگ قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے ان کو رہائی دلوائی گئی، مفت وکیل فرا ہم کئے گئے، مختلف یونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں کے تعاون سے قیدیوں کیلئے مفت تعلیم اور ہنر سکھا نے کابندوبست کیا گیا۔ ملک بھر کی جیلوں میں قید خواتین اور بچوں کوعید کے موقع پر نئے کپڑ ے، کھانے پینے کی اشیاء اور بچوں کو تحا ئف دئیے گئے۔ وفاقی محتسب نے پنشنرز کے مسا ئل کے حل کیلئے بھی متعدد اقدا مات اٹھا ئے، پنشنروں کو ہر ماہ اپنی پنشن وصول کرنے کیلئے گھنٹوں نیشنل بنک کے با ہر لمبی قطا روں میں کھڑا ہو نا پڑ تا تھا۔ وفاقی محتسب نے اس صو رتحال کا نو ٹس لیا ا ور یہ ہدا یت کی کہ پنشنروں کی پنشن ان کے اکاؤنٹ میں بھیجی جا ئے اور وہ جب چا ہیں، اے ٹی ایم کارڈ یاچیک کے ذریعے رقم نکلوا لیں۔
علا وہ ازیں وفا قی محتسب نے تمام سر کاری اداروں کو ہدا یت کی کہ وہ اپنے ہا ں کم از کم گر یڈ انیس کے افسر کی سر برا ہی میں ایک پنشن سیل قا ئم کر یں جو ریٹائر ہونے والے سر کاری ملا زم کی ریٹا ئر منٹ سے ایک سال قبل اس کی پنشن کے کا غذات مکمل کر نا شروع کر دے تا کہ اس کی پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی میں تا خیر نہ ہو۔ وفاقی محتسب نے 85 لا کھ کے قر یب بیرون ملک مقیم پاکستا نیوں کے مسا ئل کے حل کے لئے الگ سے ایک”سہو لیا تی کمشنر سیل“ قا ئم کر رکھا ہے اور پاکستان کے تمام بین الا قوا می ہوا ئی اڈوں پر”یکجا سہو لیا تی مرا کز“ قا ئم کئے گئے ہیں جہاں بیرون ملک پاکستانیوں سے متعلق با رہ سر کا ری اداروں کے ذمہ داران چوبیس گھنٹے مو جود رہتے ہیں اور مو قع پر ہی ان کی شکا یات کا ازالہ کرتے ہیں۔
وفاقی محتسب نے پا کستان کے تمام سفا رتخا نوں کو ہد ایت کر رکھی ہے کہ پا کستان کے سفیر ہفتے میں ایک دن بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے مختص کر یں اور ان کی شکا یا ت سن کر ان کا فوراً ازالہ کریں۔بیرون ملک پا کستا نیوں کے لئے سہو لیا تی کمشنر کے تو سط سے سال2021 ء کے دوران چون ہزار 362 سے زائد بیرو ن ملک پا کستا نیوں کی شکا یات کا ازالہ ہوا۔ وفاقی محتسب نے مزید بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کسی معاوضے کے بغیر حل کر رہیں ۔ وفاقی اداروں کے متعلق کوئی بھی شکایت ان لائن رجسٹرڈ کروائیں جس پر فوری عمل ہو گا شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔