بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف نےممنوعہ فنڈنگ ن لیگی قیادت کی کر دار کشی پر خرچ کی ،جاوید اقبال بٹ

مدینہ منورہ(نیوزڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے صدر جاوید اقبال بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نےممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا سارہ پیسہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی کر دار کشی پر خرچ کیا ، آئین کے آرٹیکل62,63 کے تحت نواز شریف کو نااہل ہونے پر شادیانے بجانے والا آج کہہ رہا ان شقوں کی کوئی ضرورت نہیں۔اپنے ایک بیان میں جاوید اقبال بٹ نے کہاکہ ن لیگی رہنماؤں کوچور چور کہنا والے نے ایک بارپھر یو ٹرن لیتے ہوئے پنجاب کے بڑے ڈاکو پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنایا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ان کے حواری کے انٹرنیشنل چور ثابت ہوگئے ہیں جنہوں نے غلط بیانی کی ، اثاثے چھپائے ، مختلف غیر قانونی طریقے سے رقم حاصل کی اور پھر تصرف بھی ن لیگ کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا،عمران خان اب منی لانڈرنگ میں عارف نقوی کی حمایت کر رہاہے۔جاویداقبال بٹ نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل62,63 کے تحت نواز شریف کو نااہل ہونے پر شادیانے بجانے والا آج کہہ رہا ان شقوں کی کوئی ضرورت نہیں ، قانون اور آئین کی صریحا ًخلاف ورزیوں پر عمران خان کے گرد قانونی گھیرا تنگ ہوتا جارہااور وہ بند گلی میں جا چکا ہے۔