کابل (نیوز ایجنسی )کالعدم تحریک طالبان ( ٹی ٹی پی ) پاکستان کے اہم کمانڈر عمر خالد خراسانی افغانستان میں ایک بارودی سرنگ کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں تاہم یہ بتانا ضروری ہے گزشتہ چند برسوں کے دوران اب تک کم از کم 3خالد خراسانی ہلاک ہوچکے ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں خالد خراسانی ایک لقب یا خطاب ہے جو عام طور پر اس کے ترجمان اور اہم کمانڈرز کو دیا جاتا ہے۔ جب ایک ‘خالد خراسانی’ ہلاک ہوجاتا ہے تو پھر اس کی جگہ دوسرے کمانڈر کو تعینات کیا جاتا ہے جسے خالد خراسانی کا خطاب دیا جاتا ہے۔اکتوبر 2017میں پاک، افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں عمر خالد خراسانی کے ہلاک ہونے کی اطلاع تھی۔ گزشتہ برس دسمبر میں بھی پکتیکا میں ہی ایک کارروائی کے دوران ایک اور عمر خالد خراسانی ہلاک ہوا تھا۔اب ایک مرتبہ پھر ایک اور عمر خالد خراسانی پکتیکا کے ضلع برمل میں بارودی مواد کا نشانہ بنے ہیں۔
اب تک 3 عمر خالد خراسانی ہلاک ہوچکے، کالعدم ٹی ٹی پی میں یہ نام نہیں لقب یا خطاب ہے








