بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنگلہ دیش کا پاکستانی جنگی جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار

کراچی (نیو زڈیسک) بنگلہ دیش نے پاکستانی جنگی جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے ، پی این ایس تیمور چین کی ہڈونگ ژونگ شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے اور شنگھائی سے کراچی آرہا ہے تاہم اب سری لنکا میں کچھ دن لنگر انداز ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری لنکا نے پاکستان کے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی جہاز (فریگیٹ) پی این ایس تیمور کو کولمبو کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ چین کے ہڈونگ ژونگ ہوا شپ یارڈ میں تیار کیا گیا یہ فریگیٹ پاک بحریہ میں شامل ہونے کے لئے کراچی روانہ ہوا ہے۔ مذکورہ شپ یارڈ شنگھائی میں واقع ہے۔ پی این ایس تیمور نے راستے میں ملائیشیا اور کمبوڈیا کی بحریہ کے ساتھ مشقیں بھی کیں۔ یہ جہاز 12 تا 15 اگست کولمبو میں لنگرانداز رہے گا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے چھتوگرام بندرگاہ پر پی این ایس تیمور کو پورٹ کال کی اجازت نہیں دی۔ جہاں اسے 7 تا 10 اگست ٹھہرنا تھا۔ وہ ملائیشیا کی لاموت بندرگاہ سے بنگلہ دیش جانے والا تھا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن جو حسینہ واجد کے والد تھے انہیں 15؍ اگست 1975ء کو ان کی رہائش گاہ میں بیٹوں سمیت قتل کر دیا تھا۔ حسینہ واجد نیپال میں مقیم ہونے کے باعث بچ گئی تھیں۔ بنگلہ دیش میں اگست غم کے سال کے طورپر منایا جاتا ہے۔