اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی قومی اداروں کی مضبوطی ناگزیر ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق زیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابط ہوا ہے۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پیدا صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔
وزیراعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف تنقید قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نظریہ اداروں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے۔
ریاستی قومی اداروں کی مضبوطی ناگزیر ہے، شہباز شریف کازرداری کو فون








