بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزیدکمی

 کراچی(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے پہلے کاروباری ہفتے میں ملکی ذخائر 64 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 5 اگست تک 13.56کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 55 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.83 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.73کروڑ ڈالر رہے۔