پیرس،واشنگٹن (نیوزڈیسک)عالمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای)کی طرف سے اس سال تیل کی طلب بڑھنے کی پیشن گوئی کے بعد جمعرات کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہواہے،کہاجارہا ہےکہ قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بعض صارفین مجبوراً تیل کی طرف آرہے ہیں۔جمعرات کو برینٹ کروڈ کی قیمت دواعشاریہ 39ڈالریا اڑھائی فیصد اضافے کے ساتھ 99اعشاریہ 79ڈالرفی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ یوایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈکی قیمت 2اعشاریہ 65ڈالریادواعشاریہ نو فیصد اضافے کے ساتھ 94اعشاریہ 58ڈالرفی بیرل ہوگئی۔ادھر پیرس میں قائم ایجنسی آئی اے ای) نے اپنی تیل سے متعلق اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا کہ قدرتی گیس اور بجلی کی قیمتیں نئے ریکارڈ تک پہنچ گئی ہیں، جس سے کچھ ممالک میں گیس کے بجائے تیل کے استعمال کا رحجان بڑھا ہے یوں سال 2022 کیلئے تیل کی یومیہ طلب میں تین لاکھ اسی ہزار بیرل اضافہ ہوا ہے۔
بجلی وگیس ریکارڈمہنگی ہونے پرتیل کی طلب میں اضافہ ، قیمتوں کو پھر پر لگ گئے








