بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی میں کوئی منحرف نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی اجلاس اسپیکر نے بلانا ہے۔خواہش ہے اجلاس جلد بلایاجائے۔

عمران خان چودھری شجاعت کو اپنے بھائی کی طرح سمجھتے ہیں۔اتحادیوں کو علم ہے اس وقت ملک کا لیڈر عمرا ن خان ہی ہیں۔ساڑھے 3سال اتحادی ہمارے ساتھ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی میں کوئی منحرف نہیں ،گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں ۔وزیرداخلہ شیخ رشید ہمارے اتحادی ہیں انہوں نے اپنا موقف واضح کردیا۔ہمارے 3ساتھیوں کو 16کروڑ اور 20کروڑ روپے کی پیش کش ہوئی۔سیاست ،حکومت اور مستقبل ہمارے پاس ہیں۔