بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایمازون نے دھوکہ دہی پر 13ہزارسے زائد پاکستانی اکاؤنٹس بلاک کردیئے

واشنگٹن(نیوزڈیسک) ایمازون نے دھوکہ دہی پر 13ہزارسے زائد پاکستانی اکاؤنٹس بند کردیئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایمازون کی طرف سے پاکستانی فروخت کنندگان کے اکاؤنٹس فراڈ کے الزامات پر بندکئے ہیں۔تاہم اس معاملے سے باخبر افراد کے مطابق پاکستانی فروخت کنندگان نے تقریباً ساڑھے تیرہ ہزاراکاؤنٹس بندکئے گئے ہیں۔ایمازون نے صوبہ پنجاب کے شہروں میاں چنوں اور ساہیوال کو فراڈ کے حوالے سے ریڈزون قراردیا ہے کیونکہ ان شہروں سے تعلق رکھنے والے فروخت کنندگان دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ یہ بھی کہاگیا ہے کہ ایمازون نے میاں چنوں سے آئی پی ایڈریسز بھی بلاک کردیئے ہیں اور اب یہاں سے تعلق رکھنے والے دبئی سے یا پھر اپنے صارفین کے کمپیوٹرزسے اکاؤنٹس چلارہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فروخت کنندگان مختلف طریقوں سے دھوکہ دہی کررہے ہیں جنہیں مقامی طور پر کبوترچال، رکشہ چال، کارڈنگ اور فائلنگ نام دیاگیا ہے۔واضح رہے کہ چھوٹے کاروباری مالکان کا Amazon Sellers بننے کا انتخاب ایک ایسا رجحان ہے جو گزشتہ چند سالوں میں کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دینے اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے پاکستان پوسٹ کی مختلف پیشکشوں کے تحت حکومتی تعاون کی وجہ سے مسلسل بڑھ رہا ہے۔