بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جموں و کشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی کی یوم آزادی کے موقع پرحکومت اور پاکستانی عوام کو مبارکباد

سرینگر( ممتاز نیوز) جموں و کشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن اورکل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماﺅ محترمہ فریدہ بہن جی نے یوم آزادی پر حکومت اور پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی امیدو ں کا مرکز ہے پاکستان کی مضبوطی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے ، چودہ اگست پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے مبارکبادی پیعام میں فریدہ بہن جی نے کہاکہ کشمیریوں نے پاکستان وجود میں آنے سے قبل ہی خدادادمملکت کے ستاتھ اپنے مستقبل کا تعین کیا تھاجب 1947سرینگر کے آبی گزر میں پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد اتقاق رائے سے منظور کی گئی،کشمیری سب سے پہلے پاکستانی ہیں، انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرراردیا ہے اور پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے ،کشمیری خاتون رہنماءنے کہاکہ کشمیر ی شروع دن سے خدادادممککت پاکستان سے بے انتہاءمحبت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کے دلوں میں پاکستان رہتا ہے کشمیری شہداءکو پاکستانی سبز ہلالی پرچم میں دفنایا جاتاہے یہ پاکستان کے ساتھ وابستگی اور پیار کی انتہا ہے ، انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو پاکستان سے جدا کرسکتی ہے نہ ہی ان کے دلوں سے پاکستان سے محبت ختم کرسکتی ہے ، فریدہ بہن جی نے کہاکہ کشمیر ی عوام کے لئے دنیا میں پاکستان ایک امید کا مرکز ہے جو مسئلہ کشمیر کا بھی ایک اہم فریق ہے ،پاکستان کی زمہ داری بھی بنتی ہے کہ وہ ایک فریق کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے ساتھ ان کی نسل کشی کو روکنے کے لئے ٹھوس و عملی اقدامات اٹھائے ،انہو ں نے کہا کہ اس وقت کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جب بھارت 5 اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد کشمیریوں کی شناخت پر حملہ آور ہوچکا ہے ، کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل اور کشمیریوں کو ہر لحاظ سے کمزور کرنے کے لئے مودی سرکار ایک خوفناک ایجنڈے پر عمل پیر ہے ان حالات میں پاکستان اور مسلم امہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیریوں کی شناخت کو بچانے اور مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق عالمی سطح پر بھارت پر دباو بڑھائیں ،فریدہ بہن جی نے کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمائت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت پاکستان موجودہ حالات کے تناظر میں کشمیر پر ایک ٹھوس پالیسی اختیار کرے گی تاکہ کشمیری عوام کے مصائب کچھ حد تک کم ہوسکیں اوروہ سکھ کا سانس لیں سکیں،انہوں نے پاکستان کی خوشحالی ،مضبوطی اور سلامتی کے لئے دعاءکرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کو ہرلحاظ سے خوشحال اور مضبوظ دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ایک مضبوط و خوشحال پاکستان ہی کشمیریوں کی تحریک کی کامیابی کا ضامن ہے ۔