بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

62وزراء سیاسی جنازے ،صرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد(ممتا زنیو ز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنےاپنے ٹوئٹس میں کہا ہے کہ 62وزراء سیاسی جنازے ہیں جوصرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں۔ان لوگوں کی انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم،وزیراعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے۔اب 9قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالے گا۔نوازشریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہفتے کو شیخ رشید نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹس میں کہا ہے کہ میڈیا میں گندے کپڑے دھونے کی احمقانہ،جاہلانہ پالیسی سے جس کی کسی کو خبر نہیں ہوتی وہ سارے جہاں کو بتا دیتے ہیں۔حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔62وزراء سیاسی جنازے ہیں جوصرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں۔ان لوگوں کی انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا۔10کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہے۔رات11بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔