بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیا نوٹیفکیشن آنے تک پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کی موجودہ قیادت کام کرتی رہے گی، اسحاق ڈار

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے صدرمحمد اسحاق ڈارنے اپنے دستخطوں سے جاری کردہ ایک خط میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے تمام کارکنوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس وقت قائدین کے بیانیے اور پارٹی کی خدمت پر اپنی توانائیاں مرکوز کریں اور آپس میں مل جل کر، اتحاد و اتفاق سے اپنے وطن اور پارٹی کے لئے کام کریں- سینیٹرمحمد اسحاق ڈار کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویسے تو متحدہ عرب امارات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ باڈی کے عہدیداران کے 10اگست 2022 کودو سال پورے ہو چکے ہیں، لیکن پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی اور یو اے ای کی دیگر ریاستوں کے عہدیداران کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ وہ نیا نوٹیفکیشن آنے تک پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق ہی کام کرتے رہیں۔