بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رحیم یار خان؛ چینی سے بھرا ٹرالر مسافر کوچ پر الٹ گیا، 13 افراد جاں بحق

رحیم یار خان (نیوزڈیسک)رحیم یار خان کے علاقے فیروزہ میں چینی سے بھرا ٹرالر مسافر کوچ پر اُلٹ گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے سیوریج کی خرابی کی وجہ سے سڑک پر پڑے گڑھے پڑے ہیں جس کے باعث ریسکیو آپریشن میں عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
حادثے میں پانچ افراد بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے رحیم یار خان کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ کمشنر بہاولپور ڈویژن سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
پرویز الٰہی نے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور انتظامی افسران موقع پر جاکر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔