سنگاپور(ممتاز رپورٹ)آج پاکستان ہائی کمیشن سنگاپور میں پاکستان کے پچھتر ویں یوم آزادی،14اگست 2022 کے سلسلہ میں پاکستانی جھنڈا لہرانے کی ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا لہرایا- اس کے بعد صدر پاکستان جناب عارف علو ی اور وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف کے پیغامات پڑھے گئے
یہ پیغامات، بالترتیب، پریس کونسلر محمد سلیم اور ڈپٹی ہائ کمشنر فرحانہ آصف نے پڑھے،ان پیغامات میں قوم کو درپیش چیلینجز کا مقابلہ کرنے کے یے قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن پر عمل کرنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا،ان پیغامات میں اس عزم کا بھی اعادہ کی گیا کہ حکومت بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے آزاد نہ حق راۓ دہی کیے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اقوام عالم کو آگاہ کرتی رہے گی، اور اس کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائ جائےگی، تقریب کا اختتام پر پاکستان اور خطے کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعا کی گئی









