بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی نیوز ڈیسک )ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ انتالیس پیسے اضافے کے بعد 178.98 روپے رہا جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے، اس سے قبل دسمبر 2021 میں ایک ڈالر 178.30 روپے کا ہوا تھا۔آج کاروبار کے آغاز پر ہی روپیےکے مقابلے میں ڈالر تگڑا دیکھا جارہا تھا، ڈالر کی قدر 49 پیسے اضافے کو بعد ڈالر 178.51 روپے سے مہنگا ہوکر 179 روپے کی بلند ترین سط پر ٹریڈ کر رہا تھا۔معاشی ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے۔