اسلام آباد(ممتاز نیوز)صدر مملکت عارف علوی نےگزشتہ سالوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں جان دینے والے صحافیوں کواعزازات سے نوازنےکااعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی واینکرپرسن حامد میرنے اتوار کواپنے ٹوئٹرپیغام میں کہاکہ یوم آزادی پر صدر پاکستان کی طرف سے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کرنے والے شہید صحافیوں ارشاد مستوئی (بلوچستان)موسیٰ خان خیل (کے پی کے)اجے لالوانی (سندھ) ضیا الرحمان فاروقی (پنجاب)عارف خان (سندھ) اور شاہد زہری (بلوچستان)کے لئے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے
یوم آزادی پر صدر پاکستان کی طرف سے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کرنے والے شہید صحافیوں ارشاد مستوئی (بلوچستان)موسیٰ خان خیل (کے پی کے)اجے لالوانی (سندھ) ضیا الرحمان فاروقی (پنجاب)عارف خان (سندھ) اور شاہد زہری (بلوچستان)کے لئے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے #Pakistan pic.twitter.com/qND2fNVnI2
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) August 14, 2022









