اسلام آباد(نیوزڈیسک) گزشتہ رات عمران خان کی تقریر کے وقت میں شہباز شریف نے بھی قوم سے خطاب کیا تاہم اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کے مقابلے میں صرف ڈیڑھ فیصد لوگوں نے سنا۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ٹویٹر پرعمران خان اور شہباز شریف کی تقاریر کی ویورشپ سے متعلق ایک تفصیلی تقابلی جائزہ پیش کیا جس میں یوٹیوب پر 24 چینلز کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی نشر کردہ تقاریر کو دیکھے جانے کے اعداد وشمار شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کے 24 چینلز پر شہباز شریف کی تقریر پر مجموعی طور پر 1لاکھ 30 ہزار ویوز آئے جبکہ انہیں 24 چینلز پر جب سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر نشر کی گئی تو یہ ویڈیومجموعی طور پر 8 ملین بار دیکھی گئی۔
YouTube viewership analysis of @ImranKhanPTI Speech pic.twitter.com/5yZYaXzjok
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 14, 2022









