دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم سے روشن کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
دنیا کے بلند ترین ٹاور کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی۔
Pakistan flag on Burj Khalifa
Thank You #UAE #PakistanZindabad #PakAt75 pic.twitter.com/Xlgv1VvSC4— Khan Afsar (@Khanafsar999) August 14, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی ، اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔









