کراچی(سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کیرئیر میں اپنے لیے خطرناک بولرز سے متعلق بات کی ہے۔
فواد عالم پاکستانی ٹینس پلیئر اعصام الحق کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ کے مہمان بنے جہاں ان دونوں شخصیات سے کئی سوالات پوچھے گئے۔
فواد کی کس بالر کو دیکھ کر "کانپیں ٹانگیں"؟#GeoNews #HasnaManaHai pic.twitter.com/R07xImMrcq
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) August 14, 2022
اس دوران شو میں کرکٹ کے شوقین اور بابر اعظم کے ساتھ مالٹن وائٹ کلب میں کھیلنے والے وکی چوہدری بھی شریک تھے جنہوں نے فواد سے سوال کیا کہ ایسا کون سا بولر ہے جس کے سامنے آپ کی کانپیں ٹانگیں ہوں؟
اس کے جواب میں فواد نے بتایا کہ کانپیں نہیں ٹانگیں لیکن کچھ بولر ایسے ضرور ہوتے ہیں جنہیں کھیلنے میں مزا آتا ہے، شان ٹیٹ ایک ایسے ہی بولر ہیں جنہیں آسٹریلیا میں پہلی بار کھیلا تو اس وقت میں نے صرف ٹیٹ کی 2 بالز ہی کھیلی تھیں کہ اوور ہوگیا، شان ٹیٹ ایک تیز ترین بولر ہیں جنہیں کھیل کر مزا آیا لیکن ایسے بولر کو دیکھ کر یہی ہوتا ہے کہ انسان کا دوبارہ سامنا نہ ہو۔
وکی نے دوسرا سوال کیا کہ کوئی ایسا بولر جو آپ کو حلوہ لگا ہو ؟ اس پر فواد نے کہا ایسا نہیں ہوسکتا کیوں کہ کسی ٹیم کے چند بولرز جہاں خطرناک ہوتے ہیں وہیں یہ سوچا جاسکتا ہے کہ ان کے کچھ بولرز ایسے ہیں جن پر اٹیک کیا جاسکتا ہے لیکن یہ نہیں سوچا جاسکتا ہے کہ بولرز حلوہ ہیں ۔









