اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو 3 دن کے اندر امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت سیلاب متاثرہ علاقوں پر قائم ریلیف کو آرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو 3 دن کے اندر 50 ہزار روپے فی کس امداد فراہم کی جائے، سیلاب متاثرہ خاندانوں کو رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متاثرین کو امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو شفاف رکھا جائے، کیش امداد کی فراہمی الیکٹرانک ٹرانسفر کی جائے، امداد تقسیم کا لائحہ عمل کمیٹی آج شام تک طےکرکے رپورٹ دے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب نقصانات کے تخمینے کے لیے صوبوں کے ساتھ مشترکہ سروے3 ہفتوں میں مکمل کیا جائے۔
وزیراعظم کی ہر سیلاب متاثرہ خاندان کو 3 دن میں 50 ہزار روپے امداد فراہم کرنےکی ہدایت








