کراچی (نیوز ڈیسک) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب پر شہباز گل کو اسلام آباد نہ بھیجنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا ہے، آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو فون پر کہا کہ شہباز گل کی مدد کرو، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب پر شہباز گل کو سہولتیں دینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو آئی جی پنجاب نے کہا کہ مسٹر ایکس سے آرڈر مت لیں۔ پروگرام میں ن لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا،ماہر قانون حامد خان اور ق لیگ کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا بھی شریک تھے۔محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ شہباز گل وفاق کے ملزم ہیں ان کی ایف آئی آر اسلام آباد میں ہوئی وہ یہاں کے کسی اسپتال میں جائیں گے، نواز شریف وطن واپسی پرراہداری ضمانت لے سکتے ہیں، نواز شریف کے بغیر آئندہ انتخابات شفاف نہیں ہوں گے۔
پنجاب حکومت پر شہباز گل کو اسلام آباد نہ بھیجنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا








