بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹریفک حادثہ میں جاں بحق پاکستانی مزدوروں کی لاشیں پاکستان روانہ،سفیراورعملہ کی طرف سے خصوصی اقدامات

ریاض/اسلام آباد (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستانی سفیرامیرخرم راٹھورکی ہدایات پر سفارتخانہ میں کمیونٹی ویلفیئراتاشی رانامحمد معصوم نے دوروز قبل ریاض کے قریب حریملاء کے علاقے میں ہونے والے ٹریفک کے المناک حادثہ میں جاں بحق 6پاکستانی مزدوروں کی لاشوں کوپاکستان بھجوانے کےلیے ہنگامی بنیادوں پرانتظامات کیے سفارتخانے نےفوری طور پرتمام ضروری سفری دستاویزات بھی فراہم کیں ،مزدوروں کے لواحقین کوبھی مکمل طور پرتمام معاملات سے باخبررکھاگیا،

میتوں کی پاکستان روانگی سے قبل یہاں ان کی نماز جنازہ بھی اداکی گئی جس میں سفارتخانہ کے حکام کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی ،یہ افسوسناک حادثہ دو روز قبل ریاض کے قریب حریملاء کے علاقے میں پاکستانی ورکرز کی گاڑی ایک بڑے ٹرالر سے تصادم کے باعث پیش آیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں چھ پاکستانی مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ دو مزدور معمولی زخمی بھی ہوئے.

جاں بحق ہونے واے تمام افراد کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے. جاں بحق ہونے والوں میں خیر زمین, محمد طیب, سعیداللہ, فضل حیان, حیات خان اور حکیم خان شامل ہیں،پاکستانی کمیونٹی نے سفارتخانہ کے حکام کی طرف سے لاشوں کوپاکستان بھجوانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کوسراہا۔دریں اثناء سعودی عرب سے جب چھ مزدروں کی لاشیںپی آئی اے کی پرواز سے جب اسلام آبادائیرپورٹ پہنچیں تولاشوں کووصول کرنے کے لیے بڑی تعدادمیں لواحقین موجود تھے اس موقع پررقعت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اس کے بعد لواحقین لاشوں کوآبائی علاقوں میں تدفین کےلیے لیکرروانہ ہوگئے۔