لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ میں تارکین وطن کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دینے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تارکین وطن کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دے،
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے وفاقی وصوبائی حکومت اورا لیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11اپریل کو جواب طلب کر لیا ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت حق رائے دہی ہر شہری کا قانونی حق ہے ۔
عدالت نے درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کر لیا ۔









