بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اقتدار چھن جانے کے بعد عمران خان کاذہنی تواز ن ٹھیک نہیں رہا،خواجہ آصف

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ اقتدار چھن جانے کے بعد عمران خان کاذہنی تواز ن ٹھیک نہیں رہا،عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیے،انہوں نے ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی،سیاسی گفتگو میں اس قسم کی شائستگی کا فقدان پہلے کبھی سامنے نہیں آیا،بدھ کواسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاع کاکہناتھاکہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے سے پوری قوم کو دکھ اور غم ہوا،بہادر بیٹے اور سینئر آفیسرز بھی اس میں شامل تھے،

اس واقعہ پرسوشل میڈیاپرجس طرح فوج کے خلاف مہم چلائی گئی وہ بہت افسوسناک ہے،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھیں،پاکستان 529، انڈیا سے 12 دوسرے ممالک سے 29 اکاؤنٹس تھے، قانون حرکت میں آچکاہے ان افرادکے خلاف کارروائی ہوگی ،شہباز گل کی گرفتار ی کے حوالے سے وزیردفاع کاکہناتھاکہ شہباز گل پر خان صاحب نے 5 یا 6 دن تک کوئی بیان نہیں دیا،6دن بعد انہوں نے محسوس کیا کہ اس سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا