بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کافیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(ممتاز نیوز )ایڈیشنل سیشن جج اسلام آبادزیباچوہدری کے عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کودودن کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرنے کے فیصلہ کوشہباز گل کے وکلاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا،عدالت سے فوری سماعت کی استدعا،تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ بارکے صدر شعیب شاہین ،فیصل چوہدری سمیت شہباز گل کے قانونی معاملات کودیکھنے والی ٹیم کی طرف سے ایڈیشنل سیشن جج کامحفوظ شدہ فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد پہلے سے تیار شدہ اس فیصلہ کے خلاف اپیل کوفوری طور پرہائی کورٹ میں دائر کردیاگیاجس میں اس معاملہ کی فوری سماعت کی استدعاکی گئی ہے،اپیل کی سماعت کل جمعرات کومتوقع ہے۔