اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں تیارکرنے والی کمپنی انڈس موٹر کےچیف ایگزیگیٹو آفیسر اصغر جمالی اور نائب چیئرمین انڈس موٹر کمپنی لمیٹیڈ شینجی ینگی نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سےجاتی امرا رائیونڈمیں ملاقات کی۔ مسلم لیگ ن کی آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے جاری بیان میں کہاہے کہ ملاقات کے دوران اصغرجمالی نے آٹو انڈسٹری کو درپیش مسائل سے مریم نواز کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان مسائل کی وجہ سے آٹوانڈسٹری شدید بحران سے دوچارہے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ صنعتی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور ہمارے سابقہ ادوار میں بھی آٹو سمیت تمام صنعتوں کو سازگار ماحول فراہم کیا گیا ۔ انہوں یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم کو ساری گزارشات پہنچائی گی ۔
Chief Executive Officer indus Motor Company Limited Ali Asghar Jamli and Vice Chairman Indus Motor Company Limited Mr. Shinji Yanagi met PMLN Vice President Maryam Nawaz Sharif at Jati Umrah Raiwind today. pic.twitter.com/F3pN1UFJv0
— PMLN (@pmln_org) August 17, 2022









