بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 امریکہ مشرقی وسطیٰ میں جنگی و انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہے،چینی ادارے کا انکشاف

بیجنگ(شِنہوا)چین کے انسانی حقوق کے لئے سرگرم ادارے ’’سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اسٹڈیز ‘‘(سی ایس ایچ آر ایس) نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کو انسانی حقوق کی پاسداری کا درس دینے والا امریکہ خود مشرقی وسطیٰ میں جنگی و انسانیت سوز جرائم میں ملوث رہا ہے ۔ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اسٹڈیز چائنہ (سی ایس ایچ آر ایس) نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں امریکہ کی طرف سے مشرق وسطیٰ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پرمبنی جرائم کے ارتکاب کی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کی طرف سے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا تفصیلی ذکر کیا گیا جن میں جنگوں کا آغاز،شہریوں کے قتل عام اورلوگوں کے زندگی اور بقا کے حق کو نقصان پہنچانے، یکطرفہ پابندیاں، عوام کے ترقی، زندگی اور صحت سے متعلقہ حقوق کی سنگین پامالیوں، تہذیبوں میں تصادم پیدا کرنا اور قید وتشدد کے غلط استعمال اور مذہبی آزادیوں اور انسانی وقار کی خلاف ورزیوں کا احاطہ کیا گیا ۔رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ امریکہ نے جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم، لوگوں کی جبری حراست، ان پر تشدد ، قیدیوں کو اذیتیں دینے اور مشرق وسطیٰ اور اطراف کے علاقوں میں اندھا دھند یکطرفہ پابندیوں کا ارتکاب کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حقائق سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ اور دیگر مقامات پر لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جس سے خطے کے ممالک اور لوگوں کو مستقل اور ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔