بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

25ستمبر سے پہلے ن لیگ اور پی پی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے ،الیکشن کمیشن کو خط

اسلام آباد(نیوزڈیسک)من ترقی پارٹی کے صدر فائق شاہ نے ضمنی انتخابات سے قبل ا لیکشن کمیشن سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سنانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق امن ترقی پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو بھیجے گئے خط میں مطالبہ کیا ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 25ستمبر سے پہلے ن لیگ اور پی پی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے ۔امن ترقی پارٹی کے صدر فائق شاہ نے خط میں لکھا کہ دبائو کے باوجود غیر جانبدارانہ فیصلوں پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن کی جانب ہیں ، پی ٹی آئی کی طرح باقی جماعتوں کے اثاثوں اور فنڈنگ کی تفصیلات پبلک کی جائے ۔