اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک جعلی اکاؤنٹ چلائے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کےنام سے سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ چل رہا ہے، جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے چلنے والا سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی ہے۔
ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہےکہ جسٹس منصور علی شاہ کا کسی بھی سوشل میڈیا سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ یا پیج نہیں، ایف آئی اے کو جسٹس منصور علی شاہ کےنام سے موجود اکاؤنٹ بلاک کرنےکی درخواست کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کو جسٹس منصور علی شاہ کا جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی کہا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ چلائے جانےکا انکشاف








