بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف سےامریکی سینٹ کام کے کمانڈرکی پہلے تنہا،پھروفدکے ہمراہ ملاقات

 راولپنڈی(نیوزڈیسک)امریکی سینٹ کام کے کمانڈر مائیکل ایرک کوریلہ نے اپنے وفدکے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کےمطابق جنرل مائیکل ایرک نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ون آن ون ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال دفاع وسلامتی کے شعبوں میں تعاون خصوصاً فوجی سطح پر تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں پاک فوج کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور علاقائی امن واستحکام میں اس کے نمایا ں کردارپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک امریکہ فوجی تربیتی تبادلے کا پروگرام بھی زیربحث آیا۔آئی ایس پی آر کےمطابق سینٹ کام کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، میں پاک فوج کی کوششوں، انسداد دہشت گردی کے تجربات اور علاقائی امن واستحکام میں اس کے کردار کا اعتراف کیا۔ مہمان شخصیت نے بعد میں آرمی میوزیم کا دورہ بھی کیا ۔