بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے کا ابراج گروپ کے 5 اکاونٹس منجمد کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے منی لانڈرنگ کیس میں ابراج گروپ کے 5 اکاونٹس منجمد کرنے کے لیے مراسلے بھیج دیے۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ان پانچوں اکانٹس سے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ ہوئی، اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے ایس ٹی آر بھیجی تھی۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دوران انکوائری ٹھوس شواہد ایف آئی اے کو ملے ہیں، منی لانڈرنگ میں 5 افراد شامل ہیں جن میں سید عارف مسعود نقوی، ان کی اہلیہ فائزہ نقوی اور 3 دیگر افراد شامل ہیں۔
ذرائع ایف آئی ایکے مطابق انکوائری پر جلد مقدمہ درج کرلیا جائیگا، یہ پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے کی کڑی ہے۔