بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پچھلے ہفتے کے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے، گرتے ذخائر میں استحکام آگیا سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 12 اگست 2022ء کو کل ملکی ذخائر 13 ارب 61 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا حجم 7 ارب 89 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ہے جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 71 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔