اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل پر مبینہ تشدد کے معاملے پراسلام آباد پولیس نے اشتہار جاری کر دیا ۔اشتہار میں شہباز گل پر تشدد،مقدمہ سے متعلق شہادت قلمبند کروانے کی استدعا کی گئی ۔شہادت قلمبند کروانے والے کو آئی جی آفس میں بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی گئی ۔اشتہار ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز نے جاری کیا۔

https://twitter.com/ICT_Police/status/1560322426096992258/photo/1









