اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ تباہی بلوچستان میں ہوئی ،پاک فو ج کے 6افسران امدادی سرگرمیوں کے دوران شہیدہوئے،جمعہ کوسیلاب متاثرین کونقدمالی امدادکی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھاکہ بلوچستان میں بارشوں ،سیلاب کے باعث سینکڑوں افرادجاں بحق ہوئے،سیلاب سے ہزاروں لوگ زخمی اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے،
آج مزید طوفانی بارشیں شروع ہوئیں،یہ پوری قوم کو متحد ہو کر مقابلہ کرنے کا وقت ہے،90لاکھ افراد کو فوری ریلیف پہنچا نے کیلئے ہر متاثرہ گھر کو 25ہزار روپے دیں گے،متاثرین کو 25ہزار روپے دینے کا عمل شروع ہو چکا ہےقومی شاہراہیں اورانفراسٹریکچر کے نقصانات کا بھی تخمینہ لگایا جا رہا ہے،تمام سول ادارے،افواج پاکستان،صوبائی محکمے ملکر اس چیلنچ کو مکمل کریں گے،وزیراعظم نے کہاکہ سیلاب متاثرین کےلیے 37ارب روپے رکھے ہیں









