بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویزالٰہی کی ایک ماہ کی کارکردگی شریفوں کی ساری زندگی کی حکومت پر بھاری ہے ، رضوان صادق

 اسلام آباد (نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کے صدر رضوان صادق خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے اقدامات نے عوام کے دل جیت لئے،ان کی ایک ماہ کی کارکردگی شریفوں کی ساری زندگی کی حکومت پر بھاری ہے ۔
جمعہ کوایک بیان میں رضوان صادق خان نے کہاکہ چودھری پرویز الٰہی نے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی قرار دیا ہے، اس اقدام کو وفاقی دارالحکومت سمیت دیگر صوبوں میں رائج کیا جانا ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب فلاحی شخصیت ہیں اور ملک کے بڑے اور صاحب بصیرت سیاستدان ہیں، وہ اگلے الیکشن کا نھی اگلی نسل کا سوچ کر فیصلے کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب میں گریجویشن تک فری تعلیم کا منصوبہ انقلابی قدم ہے، پڑھی لکھی قوم بہترین فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، 16 ہزار کنٹریکٹ ٹیچرز کو مستقل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب نے علم دوست شخصیت کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ہزروں خاندانوں کی محبت بھی سمیٹ لی ۔ اسی طرح ایمرجنسی میں خدمات سرانجام دہنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ ، ادویات کی فراہمی اور صحت کارڈ سے پنجاب کے عوام کو علاج کی سہولت بحال کرکے چودھری پرویز الٰہی نے اپنی خدادار صلاحیتوں کا اعتراف حاصل کرلیا۔