اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی حکومت نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو چیف اکانومسٹ مقرر کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے ڈاکٹر ندیم جاوید کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈاکٹرندیم جاویدفرانس سے معاشیات میں پی ایچ ڈی ہیں۔
ڈاکٹر ندیم جاوید فرانس سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی سند حاسل کرچکے ہیں اور وہ تدریسی شعبے سے وابستہ ہونے کے ساتھ ملک کے اہم اداروں کی اکنامک مینیجمینٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ندیم جاوید اس وقت بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہیں جب کہ وہ 2014 سے 2018 تک پاکستان کے چیف اکانومسٹ رہے۔
ڈاکٹر ندیم جاوید سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی، ایگزیکٹو کمیٹی برائے قومی معاشی کونسل ، قومی معاشی کونسل، وفاقی کابینہ اور وزارت منصوبہ بندی اور اصلاحات کے مشیر رہے جب کہ اسٹیٹ بینک میں کام کا بھی تجربہ ہے۔
ڈاکٹر ندیم جاوید چیف اکانومسٹ مقرر








