فیصل آباد(نیوزڈیسک)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب و چیئرمین شکایات سیل پنجاب زبیر احمد خان کی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر فیصل آباد میں ناانصافی کا شکار بچی خدیجہ کے گھر آمد،بچی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر زبیر احمدخان کا کہنا تھا کہ ملزم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نا ہو آپ کو انصاف دلایا جائیگا میں چوہدری پرویز الٰہی کی خصوصی ہدایت پر آپ کے پاس آیا ہوں اور سی پی اور اور ڈی سی سے ملاقات کر کے انکو وزیراعلی پنجاب کا پیغام اور ہدایت پہنچا کر آیا ہوں کہ جلد از جلد جو ایک ملزمہ بقایا ہیں اس کو بھی گرفتار کریں اور ان کو کیفرکردار تک پہنچائیں اور عبرت کا نشان بنائیں تاکہ کوئی کسی غریب کی تزلیل نا کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ پوری قوم کی بیٹی ہیں وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہی کی ہدایات پر میں آپکی خدمت میں چوبیس گھنٹے حاضر ہوں اور جب تک اس واقع کے ایک ایک کردار کو اس کے انجام اور آپ کو انصاف نہیں مل جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے ابھی تک ہونے والی کارروائی پر آئی جی پنجاب، سی پی او فیصل آباد، ڈپٹی کمیشنر فیصل آباد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد اور پولیس کی کارکردگی کا سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا اور واقع کی مکمل اور جامع روپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو پیش کرنے کی ہدایت
چیئرمین شکایات سیل پنجاب زبیر احمد خان کی،فیصل آباد میں ناانصافی کا شکارہونے ولی خدیجہ کے گھر آمد








