اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیمرا کی طرف سے عمران خان کے خطاب پر پابندی کے باوجودلیاقت باغ جلسہ میں عمران خان کے خطاب کچھ دیر قبل ملک بھر میں یوٹیوب کی سروسز کو بلاک کردیا گیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے دوران حکومت نے یوٹیوب بلاک کر دیا۔
شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذریعے اس وقت یوٹیوب بلاک کیا گیا جب عمران خان تقریر کر رہے تھے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ شرمناک حرکت ہمیں خاموش نہیں کر سکے گی، فاشزم اپنے عروج پر ہے، لفظ یقیناً تلوار سے زیادہ طاقتور ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں جب چیئرمین عمران خان نے تقریر شروع کی تو اس کے کچھ ہی دیر بعد صارفین کی یوٹیوب تک رسائی بند ہوگئی تھی۔ تقریر کے بعد یوٹیوب تک رسائی کو کھول دیا گیا۔
اس متعلق ٹوئٹر پر صارفین اور کچھ صحافیوں کی جانب سے یوٹیوب بلاک کیے جانے کی شکایات سامنے آئیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسے کی وجہ سے یوٹیوب کو جان بوجھ کر کیا۔ٹوئٹر پر یوٹیوب ڈاؤن کے نام سے ٹرینڈ بھی بنا۔
⚠️ Confirmed: Metrics corroborate reports of a disruption to YouTube in Pakistan on multiple internet providers; the incident comes as former PM Imran Khan live streams on the platform despite a ban by media regulator PEMRA
📰 Report: https://t.co/mFBehYjlnY pic.twitter.com/CtD8vYX8f6
— NetBlocks (@netblocks) August 21, 2022









